وہ حکومت بھی یوم خواتین منا رہی ہے جس نے ہراسگی اور بدتمیزی کا کلچر متعارف کروایا : عظمی بخاری

لاہور(8 مارچ 2021ء) ‌: پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے 8مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عورت کمزور ہے لیکن اسے دبایانہیں جا سکتا، عورت صنف نازک ہے لیکن برابری کے حقوق چاہتی ہے ، ہم جنگ نہیں آزاد معاشرہ چاہتے ہیں .

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت بھی یوم خواتین منائے گی جس نے ہراسگی کے کلچر اور بدتمیزی کو متعارف کروایا، مریم اورنگزیب کے ساتھ واقعہ ہو یا بھٹہ پر کام کرنے والی خواتین ہو ں ، رویہ ایک ہی ہوتاہے. راوی کی زمین پر حکومت کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ دریائے راوی کسانوں کی زمین ہے جو سبزیاں گندم اگلتی ہے اور حکومت اس فوڈ باسکٹ پر بلڈنگ بناکر پیسہ کمانا چاہتی ہے.کلرکس چئیرنگ کراس پر احتجاج کر رہے ہیں. ہمت ہے تو عمران خان خواتین اور کلرک سے اعتماد کا ووٹ لے کر دکھائیں، راوی ریور اس ایجنڈے ہی تکمیل ہے جو عمران خان نے قبضہ مافیا اور اتحادیوں کو ساتھ ملایاان کو لوٹ مار کا میدان دینا ہے، راوی ریور منصوبے سے پیسے کس کےلئے کمائے اور کس کو فائدہ دیاجارہاہے ، مہربان کیٹگری کےلئے چھ سو فیصد ڈی سی ریٹ میں اضافہ کیاگیا جس پر کمشنر نے تحفظات کااظہار کر دیاہے.

انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک میں کوئی ادارہ ہے تو ریور راوی منصوبے کانوٹس لے. کسانوں کی زمین پر کنکریٹ کی بلڈنگ بنائی جارہی ہے، دو لاکھ روپے فی ایکٹر تیراں سو مرلہ لاہور میں زمین دی جارہی ہے جو کسانوں پر ظلم ہے ،کرپٹ اور مافیا کی حکومت ہے ، عمران خان کی ڈھٹائی ہے کہ لاشوں پر سیاست کی جائے ، ن لیگ کے دس سال میں اتنا قرضہ نہ لیا جو ڈھائی سال میں حکومت نے لئے ، غریب کی آہوں اور سسسکیوں کی وجہ سے عمران خان کی کرسی ہل رہی ہے بزدار صاحب شہبازشریف لگاجاسکتاہے لیکن شہبازشریف بن نہیں سکتے،انہوں نے کہا کہ بڑا نالائق چھوٹے نالائق کو پرفارمنس کے سرٹیفکیٹ دیتے ہیں

Leave a Reply