ملک کی بدقسمتی ہے کہ 10 سال ملک کی خدمت کرنے والا لیڈر اڑھائی سال سے جیل میں ہے: شاہد خاقان عباسی

لاہور (10 مارچ 2021ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عطا تارڑ کے ہمراہ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بدقسمتی ہے کہ 10 سال ملک کی خدمت کرنے والا اپوزیشن لیڈر اڑھائی سال سے جیل میں ہے ،اسے جیل سے عدالتوں میں لانے اور ہتک کرنے کے لئے کیس ڈھونڈے جاتے ہیں ،شہباز شریف کیخلاف متعدد کیسز بنائے گئے ،ایسا پہلی بار ہوا کہ ٹرائل کا سامنا کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر جیل میں ڈال دیا گیا ،ایسا شہباز شریف اور عدالتوں کو دباو میں لانے کے لئے کیا گیا۔

عمران خان کو 70 کروڑ دیا گیا اور وہ شخص 11 ووٹ لے کر سینیٹر بن گیا ،وہ بندہ ایک نا ایک دن بولے گا،عطاءاللہ تارڑنے اپنی گفتگو میں کہا کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت دائر کرنے پر مشاورت جاری ہے، ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply