دبئی (ھم دوست نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن گلف و مڈل ایسٹ کے صدر چودھری احسان الحق باجوہ ایم این اے نے اپنے حالیہ دورہ لندن کے بعد بتایا ہے کہ وہ تقریباً ڈھائی ماہ لندن میں مقیم رہے اور اس دوران ان کی متعدد ملاقاتیں اپنے قائد محمد نواز شریف، پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے صدر محمد اسحق ڈار، حسن نواز، حسین نواز، سلمان شہباز، عابد شیر علی اور مسلم لیگ ن کے دیگر اہم لوگوں سے ملاقات رہی ہے۔
چودھری احسان الحق باجوہ نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کا حوصلہ آج بھی بلند اور عزم جواں ہے۔ وہ پاکستان کے بارے سوچتے ہیں اور اس کی بہترین و بھلائی کے خواہاں ہیں۔ محمد نواز شریف پاکستان کے عوام کی موجودہ صورتحال پر بھی پریشان جو موجودہ حکومت نے کردی ہے۔ مہنگائی، کرپشن اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام الناس بے حد پریشان ہیں جس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔ معاشی طور پر بھی موجودہ حکومت نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے جبکہ ہر لحاظ سے حالات اب بھی مسلسل خراب ہورہے ہیں۔ حکومت اپنی غلط پالیسیوں اور نااہلیوں کی وجہ سے بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس کا اثر براہ راست عوام پر ہورہا ہے۔
چودھری احسان الحق باجوہ نے دورہ لندن کے بعد بتایا کہ محمد نواز شریف آج بھی مصروف وقت گزاررہے ہیں اور زیادہ تر وقت مختلف قسم کی ملاقاتوں میں گزارتے ہیں۔ اعلیٰ سطحی وفود او رپارٹی کے کارکنوں سے ان کی ملاقاتیں پاکستان کے حالات کی بہترین کے لیے ہوتی ہیں۔ محمد نواز شریف کا کہنا ہے آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر بھاری ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہوگی اور ہمیں ایک بار پھر پاکستان کے لیے کام کرنے کا موقع ملے گا۔ محمد نواز شریف پاکستان کو دنیا کا مضبوط ترین اور خوش حال ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔