پاکستان سپر لیگ کے فرنچائز مالکان کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کر لی۔

پاکستان سپر لیگ کے فرنچائز مالکان کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کر لی۔

لاہور(ھم دوست نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فرنچائز مالکان کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق ایمرجنسی میٹنگ میں فرنچائز مالکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

بورڈ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کی ہنگامی میٹنگ ویڈیو لنک پر ہوگی جو اب سے کچھ دیر بعد شروع ہوجائے گی۔

ابوظہبی میں پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کا انعقاد التواء میں پڑنے کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹیموں کی چارٹرڈ پروازوں کو ابوظہبی لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اماراتی سول ایوی ایشن کی جانب سے اجازت نامے کا انتظار ہے، رات دو بجے پی سی بی نے فلائٹس تاخیر سے روانہ ہونے کا کہا تھا۔

Leave a Reply