گوادر (ھم دوست نیوز) جیوانی کے سمندر سے ایک بار پھر 48 کلو وزنی سوا نامی مچھلی کا شکار کیاگیا جو 86 لاکھ 40 ہزار روپے میں فروخت ہوئی۔
ھم دوست نیوز کے مطابق مچھلی جیوانی کے ایک مچھیرے کےجال میں پھنس گئی تھی جسے بولی میں خریدا گیا، ماہرین آبی حیات کے مطابق سوا نامی مچھلی گرمیوں میں جیوانی اور ملحقہ سمندر میں ساحل کے قریب آتی ہیں جہاں افزائش نسل کے لیے انڈے دیتی ہے، اس کی کمرشل اہمیت زیادہ ہے۔ماہرین کا بتانا ہےکہ بعض ایشیائی اور یورپی ممالک میں اس کی ڈیمانڈ زیادہ ہے، مچھلی کا ایک مخصوص حصہ طبی ادویات میں استعمال ہوتا ہے اور اس سے ایک دھاگا بھی تیار ہوتا ہے جو آپریشن کے دوران سرجری میں استعمال ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ تین روز قبل بھی جیوانی کے سمندر سے اسی قسم کی ایک مچھلی پکڑی گئی تھی جو 7 لاکھ 80 ہزار روپے میں فروخت ہوگئی تھی۔
Load/Hide Comments