پی ڈی ایم اپنے ایک بھی دعوے پر پورا نہیں اتری : چوہدری سرور

لاہور(10 مارچ 2021ء) : گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پی ڈی ایم جب سے قائم ہوئی ہے اس میں شامل اپوزیشن جماعتوں کی قیادت نے جتنے دعوے اور اعلانات کیے ہیں وہ کبھی پورے نہیں ہوئے یہ لوگ حکومت کودھمکیاں دے کر سمجھتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اور تحر یک انصاف کی حکومت ان سے خوفزدہ ہوجائے گی تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپوزیشن کے تمام عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کر نے کیلئے تیار ہے اور انشاء اللہ ان کوہر سیاسی میدان میں شکست بھی دیں گے۔
چوہدری محمدسرور نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کا الیکشن 12مارچ کو ہورہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چیئر مین سینیٹ کے صادق سنجرانی حکومت اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہیں ان کے تمام سینیٹرز کے ساتھ بہتر ین تعلقات ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اپنے سیاسی مقاصد کیلئے سینیٹ الیکشن کے موقعہ پر بھی قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا یہ رویہ پوری قوم دیکھ رہی ہے

Leave a Reply