پرائیویٹ اسکولزاینڈ کالجزایسوسی ایشن کا تعلیمی ادارے بندکرنےسےانکار

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزاینڈ کالجزایسوسی ایشن نےحکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کےفیصلےکومسترد کردیا اور کہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے تدریسی عمل بحال رکھا جائے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزاینڈ کالجزایسوسی ایشن کےچئیرمین ملک ابرار نےکہا ہے کہ شاپنگ مالزاورایئرپورٹس سمیت تمام ادارے کھلے ہیں جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بھی ہورہے ہیں۔ملک ابرارنےکہا ہے کہ ایسے حالات میں اسکولز کی بندش قبول نہیں اورحکومت فوری طورپرفیصلے پرنظرثانی کرے۔ انھوں نے دھمکی دی کہ اگر زبردستی اسکولز بند کرائے گئے تو پی ڈی ایم کے احتجاج میں شریک ہوں گے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کےصدرکاشف مرزا کا کہنا تھا کہ بچوں کے حق کیلئے آخری حد تک جائيں گے،چاہےہميں اسلام آباد جانا پڑے یا چاہے دھرنے دینے پڑیں۔کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ بچےاسکولوں میں واپس ہی نہیں آئے،7لاکھ ٹیچرز کام چھوڑ گئے جبکہ 10 ہزار تعلیمی ادارے بند ہوچکے۔ بچےہرجگہ جا سکتے ہیں لیکن بس اسکول ہی نہیں جا سکتے۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں حالات تقریبا ٹھیک ہیں اور 50 فیصد بچے روز اسکول آیا کریں گے تاہم این سی او سی نے اسلام آباد،لاہور،پشاورکےتعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لیے بندکرنےکا فیصلہ کیا ہ

Leave a Reply