ایبٹ آباد کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے نویں تا بارہویں جماعت کے امتحانات کا اعلان کردیا۔
بورڈ کے مطابق دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 10جولائی سے19جولائی کو منعقد ہونگے جبکہ نویں اور گیارویں کے امتحانات 27جولائی سے 4اگست کےدوران لیے جائيں گے۔
کرونا کی عالمی وبا کے باعث بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے پیپز کےلیے ایس او پیز جاری کردی ہیں۔
اس سے قبل سندھ سمیت صوبوں میں تعلیمی سرگرمیاں 7جون سے بحال کردی گئیں تھی۔
این سی او سی اور تعلیمی بورڈز اساتذہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کے ہیڈ آف دیپارٹمنٹ اساتذہ کی کرونا ویکسینیشن لازمی کروائیں۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 77افراد انتقال کرگئے، ملک میں کرونا کیسز کی شرح ڈھائی فيصد تک رہ گئی۔