وزیراعظم آج پہلے ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم آج پہلے ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کرینگے

وزیراعظم عمران خان آج بروز بدھ 9جون کو اسلام آباد میں پہلے ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق ستارہ مارکیٹ اسلام آباد میں ملک کا پہلا ون ونڈو احساس سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

ملک کے ہر ضلع میں احساس ون ونڈو سينٹرز کھولے جائیں گے اور مرکز میں ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات و خدمات تک رسائی ممکن ہوگی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق اس احساس کے ون ونڈو اقدام کے 6جزو ہیں اور احساس ون ونڈو مرکز اس کا پہلا جزو ہے۔

ون ونڈو اقدام کے دیگر اجزاء میں ڈیجیٹل انفارمیشن و سروسز پلیٹ فارم، موبائل ایپ، بیک آفس کا مجموعی ڈیجیٹل انٹرفیس، مربوط ڈیٹا بیس اور یکساں و مربوط بینیفیشری ٹارگٹنگ پالیسی شامل ہیں۔

Leave a Reply