پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مزاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال 2021,22 کے بجٹ میں 1 روز باقی ہے مگر پاکستان کا موقف ہے کہ بجٹ اہداف اور تجاویز میں آئی ایم ایف کے کہنے پر کوئی رد و بدل نہیں ہو گا ، بجلی ٹیرف، ٹیکسز میں اضافہ پاکستان اپنی حکمت عملی کے تحت کرے گا۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مزاکرات بجٹ منظوری کے بعد تک جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ، مزاکرات کی تمام تر تفصیلات سے وزیراعظم آفس کو آگاہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزارت خزانہ کواپنی حکمت عملی کے تحت مزاکرات جاری رکھنے کی ہدایت دی۔