آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم قومی مقصد اور قومی کوشش ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولیو اوور سائیڈ بورڈ کے سربراہ کرسٹو فر سے ملاقات ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران پاکستان کی انسداد پولیو جامع مہم کے عزم سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پولیو ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو تسلیم کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مسٹر کرسٹوفر پولیو اوورسائٹ بورڈ کے سربراہ اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے گلوبل ڈویلپمنٹ پروگرام کے پریذیڈنٹ ہیں۔