ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ 27 ہزارمیگاواٹ ہے،شاہد خاقان عباسی

ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ 27 ہزارمیگاواٹ ہے،شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ27ہزارمیگاواٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں اس وقت 24 ہزارمیگاواٹ بجلی بن رہی ہے ، بجلی کےشارٹ فال پرکوئی سرکاری اعدادوشمارنہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی طلب ورسد میں 600 میگاواٹ کا فرق ہے ، ن لیگ کےدور میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی بنائی گئی تھی ، نوازشریف کے بنائے ہوئے بجلی گھر سب سےسستی بجلی بنا رہے ہیں۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کے پاس ایل این جی کیوں نہیں ہے ، لوگ انتظارمیں تھے کہ پاکستان ایل این جی کب خریدے گا ، ایل این جی کی وجہ سے3سالوں میں 234 ارب کا فائدہ ہوا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے بنتی ہے ، فرنس آئل کی امپورٹ زیرو ہو گئی تھی تو اب دوبارہ فرنس آئل سے بجلی کیوں بن رہی ہے؟

Leave a Reply