ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار250 میگاواٹ ہوگیا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار250 میگاواٹ ہوگیا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار250 میگاواٹ ہوگیا ہے شارٹفال کے باعث شہروں اور دیہات میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار 250 میگاواٹ جبکہ مجموعی طلب 25 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے جبکہ پن بجلی سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق تھرمل پاؤر پلانٹس 3 ہزار 640 میگاواٹ اور آئی پی پیز 13 ہزار 600 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بجلی کمپنیوں کی جانب سے کوٹے سے کم بجلی لینے کا انکشاف ہوا ہے بجلی کمپنیاں اپنی ضرورت سے کم بجلی لے رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترسیلی نظام میں ہیچیدگیوں کے باعث کمپنیاں پوری بجلی نہیں لےرہیں،شارٹفال کے باعث مختلف شہروں اور دیہات میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

اس ضمن میں وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ بارہ گھنٹوں میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں میں 1500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے مزید بجلی آج سسٹم میں شامل کی جائے گی بجلی کمپنیاں زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کررہی ہیں۔

Leave a Reply