چاول کھانے سے وزن بڑھتا ہے یا نہیں؟ نئے حقائق سامنے آ گئے

چاول کھانے سے وزن بڑھتا ہے یا نہیں؟ نئے حقائق سامنے آ گئے

تمام غذائی اشیاء اپنے اندرعلیحدہ افادیت رکھتی ہیں، مناسب غذا مناسب مقدار میں اور وقت پرکھالی جائے تو یہ ہمارے جسمانی نظام کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر چیز کے کھانے کا ایک مقررہ وقت ہے اگر اس مناسب وقت پر اس شے کو کھایا جائے تو نہ صرف وہ آسانی سے ہضم ہوجاتی ہے بلکہ جسم کو فائدہ بھی پہنچاتی ہے۔

چاول ایسی چیز ہے جن کے بغیر بیشتر افراد کھانا ہی نہیں کھاتے درحقیقت یہ دنیا بھر میں دستیاب غذا ہے۔

چاول سے متعلق ماہرین کا کہناہے کہ اسے کھانے کا بہترین وقت دوپہر میں ہے۔

اکثر افراد رات کے کھانے میں چاول کھاتے ہیں جو ان میں موٹاپے کا سبب بنتا ہے اور موٹاپے کے باعث دیگر بیماریاں بھی جنم لے سکتی ہیں۔

کچھ لوگوں کا خیال یہ بھی ہے چاول کھانے سے وزن بڑھ جاتا ہے اور انسان موٹا ہونے لگتا ہے لیکن اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے، ہر چیز کو طریقے سے استعمال کرنا چاہیئے تا کہ وہ آپ کے لئے نقصان کا باعث نہ بنے۔

نیوٹریشن ریسرچ آف رائس بینیفٹس این وی ڈی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ چاول کھانے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس میں ڈائٹری فائبر موجود ہوتا ہیں جو کہ وزن بڑھانے میں ہر گز کارآمد نہیں ہے۔

چاول کس وقت کھا نا بہتر ہے؟

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چاول صبح اور رات کے وقت کھائے جائیں تو یہ وزن بڑھانے کی وجہ بن سکتے ہیں کیونکہ چاول کو بالکل خالی پیٹ کھانا بھی صحیح نہیں اور نہ ہی رات کے وقت جب کہ آپ لیٹنے والے ہوں، ان کو کھانے کا زیادہ بہتر وقت ہے کہ آپ چاول دوپہر کے وقت کھائیں تاکہ چہل قدمی بھی رہے اور وزن بھی کنٹرول میں رہ سکے۔

سفید یا براؤن چاول

طبی ماہرین اس بارے میں بتاتے ہیں کہ سفید اور براؤن چاول ان دونوں میں فرق ہے، جتنے نیوٹرینٹس سفید چاول میں موجود ہیں اس سے کئی زیادہ براؤن چاول میں پائے جاتے ہیں جو کہ زیادہ صحت مند اور غذائیت سے بھرپور ہیں۔

چاول وزن بڑھاتا ہے؟

یہ خیال درست نہیں ہے کہ چاول وزن بڑھاتا ہے کیونکہ جاپان میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے ممالک جہاں چاول زیادہ کھائے جاتے ہیں اُن ممالک میں موٹاپے کی شرح کم ہوتی ہے۔

زیادہ مقدار میں چاول کھانے والوں کےلئے ضروری ہدایت

یہاں یہ بات بھی جاننا ضروی ہےکہ چاول کو بہت زیادہ کھانے سے ذیابیطس اور میٹابولک سینڈروم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے مگر وزن کنٹرول میں بھی رہتا ہے کیونکہ ان میں اضافی کاربوہائیڈریٹس بھی موجود ہوتے ہیں۔

Leave a Reply