ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم گرمی کا ہو یا سردی کا، انڈوں کا استعمال ہر صورت میں فائدے مند ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر گرمیوں میں انڈوں کے استعمال سے منع کیا جاتا ہے جبکہ اس خیال کے پیچھے کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں بلکہ یہ ایک وہم ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ انڈوں کی تاثیر گرم ہوسکتی ہے اس لئے اعتدال میں رہ کر کھانا ہی اہمیت رکھتا ہے مگر گرمیوں میں ان سے دوری سے جسم کو ضروری اجزاء سے محرومی کا سامنا ہوسکتا ہے۔