بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے لئے فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کی مدد سے میڈیا سیل میں موجود افراد کو باہر نکالا جارہاہے جبکہ پولیس اور دیگر امدادی اداروں کو بھی طلب کرلیاگیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ بلاول ہاؤس میڈیا سیل کی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔