نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ 1 دن میں 57 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ان میں سے 28مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔
ہفتے کو این سی او سی نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 194 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اورملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح 3.34 فیصد تک پہنچ گئی۔ کرونا کے باعث سب سے زیادہ سندھ میں 24 اموات، پنجاب میں 22 اموات، خیبرپختونخوا میں 9 اموات ہوئیں۔آزاد کشمیر میں 2 مریض کرونا وائرس سے انتقال کرگئے۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 633 ہوگئی ہے۔
این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 695 ٹیسٹ کئے گئے۔کرونا کے فعال کیسز کی تعداد42 ہزار717 ہوگئی ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 75 ہزار 581 ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہوگئی ہے۔
این سی او سی نے مزید بتایا کہ اس وقت ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 990 مریض زیرِ علاج ہیں۔پشاور میں 21 فیصد، ملتان میں 42 فیصد،لاہور میں 25 فیصد،بہاولپور میں 22 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔ کراچی میں 28 فیصد، سوات میں 26 فیصد، ملتان میں 28 فیصد اور گلگت میں 30 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔