یوٹیوب سے حاصل ہونے والی آمدن مٰیں سے 24 % ٹیکس ادا کرنا پڑے گا: گوگل

یوٹیوب کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٰیوٹیوب سے حاصل ہونے والی آمدن پر اب ٹیکس ادا کرنا ہوگا. یہ ٹیکس غیر امریکی ٰیوٹیوبرز کیلیے بھی ادا کرنا لازمی ہوگا

یہ ٹیکس اس ٹریفک سے حاصل ہونے والی آمدن پر ادا کرنا ہوگا جو ٹریفک امریکہ سے آئے گی. مثلا ایک لاکھ ویوز میں سے 10 ہزار ویوز اگر امریکہ سے حاصل ہوئے ہوں تو صرف دس ہزار امریکی مناظرین سے حاصل ہونے والی آمدن سے 24 فیصدٹیکس کاٹا جائے گا.

یوٹیوب نے اس حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین 31 مئی تک اپنے ٹیکس فارم جمع کروا دیں تاکہ غیر امریکی صارفین کی صرف امریکی ٹریفک پر ٹیکس کی کٹوتی ہو، بصورت دیگر 31 مئی کے بعد جن صارفین کی طرف سے فارم جمع نہیں کروایا گیا ہوگا، ان کوامریکی صارف تصور کرتے ہوئے ان کی تمام ویڈیوز پر سے خودکار طریقے سے 24 فیصد ٹیکس کی کٹوتی شروع ہوجائے گی.

دنیا بھر کے یوٹیوب صارفین کی جانب سے اس ٹیکس پالیسی پر حیرت اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے.

Leave a Reply