یونیورسٹی میں پروپوز کرنے پر نکالی جانےوالی طالبعلم جوڑی کی ایک اور ویڈیو وائرل

نجی یونیورسٹی سے ایک دوسرے کو پرپوز کرنے پر نکاللی جانے والی جوڑی کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں طالبہ ایک لڑکے کو سب کے سامنے پرپوز کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے اس کا نوٹس لیا اور اس حوالے سے بلائے گئے اجلاس کے بعد دونوں کا داخلہ منسوخ کرنے کا فیصلہ سنادیا تھا۔

تاہم اب اس جوڑے کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

سوشل میڈیا پر وائرل اس نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونیورسٹی میں پرپوز کرنے والا یہ جوڑا ایک گھر میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہے۔ لڑکا اپنی محبوبہ کی گود میں سر رکھ کر لیٹا ہوا ہے اسی دوران ان کا ایک دوست اس ماحول کی ویڈیو بنالیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونیورسٹی سے نکالی جانے والی لڑکی انتہائی خوش ہے لیکن اسے یہ فکر ہے کہ اس کی ویڈیو وائرل نہیں ہونی چاہیے۔ اس جوڑے کی یہ دوسری ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں-

Leave a Reply