تین سال سزا ہونے والی خبر جھوٹ اور بے بنیاد ہے : میشا شفیع کی تردید

پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے 3 سال قید کی سزا کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کردی۔

میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد علی ظفر نے گلوکارہ پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا تاہم کیس تا حال کسی منطقی انجام تک نہیں پہنچا ہے۔

اب حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا گلوکارہ میشا شفیع کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس خبر کے سامنے آنےکے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہل چل مچ گئی اور میشا شفیع کا نام بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا جب کہ صارفین کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آنے لگے۔

3 سال قید کی سزا کی خبر سامنے آنے کے بعد گلوکارہ میشا شفیع نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ان خبروں کی تردید کی۔

میشا شفیع نے کہا کہ ایک اور دن، ایک اور غلط معلومات پھیلانے والی مہم۔

گلوکارہ نے لکھا کہ ہراساں ہونے سے زیادہ مشکل اس کے بارے میں بولنا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم آخر میں خاموش ہو جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں میشا شفیع نے ان تمام تر لوگوں کے لیے محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا جو ہراسگی کے بعد اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔

Leave a Reply