محکمہ اوقاف سندھ کا کراچی کے تمام مزارات کھولنے کا فیصلہ

محکمہ اوقاف سندھ کا کراچی کے تمام مزارات کھولنے کا فیصلہ

محکمہ اوقاف سندھ نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے تمام مزارات کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف سندھ کا کہنا ہے کہ 28 جون سے تمام مزارات اور درگائیں عوام کے لیے کھول دی جائیں گیں، ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مکمل اقدامات کیے جائیں گے، ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا۔

محکمہ اوقاف سندھ کے مطابق لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے ایس او پیز پر عمل درآمد کے مسلسل اعلانات کیے جائیں، زائرین کو حاضری کے لیے صرف 10 منٹ دیئے جائیں گے۔

محکمہ اوقاف کا کہنا یہ بھی ہے کہ مزار یا درگاہ کے اندر اجتماع یا رش لگانے پر ممانعت ہوگی، درگاہوں کے اندر لنگر باٹنے پر پابندی ہوگی اور 50 سال سے زائد عمر اور بچوں کے مزار آنے پر بھی پابندی ہوگی۔

Leave a Reply