کراچی میں ایک شخص نے شادی سے انکار پر خاتون کو گولیاں مار دیں

کراچی ( نیوز ڈیسک ) : کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں ایک خاتون کو رشتے سے انکار پر گولیاں مار دی گئیں. یہ واقعہ سعید آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا.

پولیس کے مطابق خاتون کو زخمی حالت میں ڈاکٹر رتھ فاو اسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ ان کے جسم پر چار گولیوں کے زخم تھے. پولیس کے مطابق وسیم المعروف بابر زخمی خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا. خاتون کے صاف انکار پر اس نے خاتون پر فائر کھول دیا. ملزم گولیاں مارنے کے بعد جائے حادثہ سے فرار ہوگیا.

پولیس نے جائے حادثہ سے گولیوں کے استعمال شدہ خول برآمد کرلیے اور فارینزک جانچ کیلیے بھیج دیا ہے. ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کی جارہی ہے.

Leave a Reply