عدالتی اصلاحات نہ ہوئی تو ملک اقتصادی بحران سے باہر نہیں نکلے گا،فواد چوہدری

عدالتی اصلاحات نہ ہوئی تو ملک اقتصادی بحران سے باہر نہیں نکلے گا،فواد چوہدری

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں لکھا ہے کہ کل سے ٹک ٹاک کو بین کرنے کا فیصلے پڑہ کر سر چکرا گیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں ؟

انھوں نے لکھا ہے کہ پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہاہے۔

فواد چوہدری نے مزید لکھاہے کہ کینیڈا میں چند ہفتےقبل ایک پاکستانی فیملی کو نسل پرستانہ حملےمیں شہید کیا گیا اب دوبارہ شہر میں ایک اور شہری کاشف پرانتہا پسندوں نےخنجروں سے حملہ کیا ہے، مغربی معاشرے میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر تشویش ہے، امید کرتے ہیں ایسےواقعات کے روک تھام کیلئےموثراقدامات اٹھائےجائینگے۔

Leave a Reply