سیاہ فام افراد پر مظالم کو روکا جائے ، اقوام متحدہ

سیاہ فام افراد پر مظالم کو روکا جائے ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ہائی کمشنر کی جانب سے سیاہ فام افراد کے خلاف پولیس کے مظالم پر رپورٹ جاری کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیاہ فام افراد پر تشدد کے واقعات عام ہورہے ہیں ، پولیس کی جانب سے تشدد کارروائیوں میں دنیا بھر میں 190 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں اکثر سیاہ فام پولیس حراست میں مارے جاتے ہیں اور گرفتاری کے وقت بھی طاقت کے غلط استعمال سے ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

جارج فلایڈ کی پولیس کے ہاتھوں مو ت بھی پولیس تشدد سے ہی ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق حکومتیں تعصب اور نسل پرستی کا شکار متاثرین کو معاوضہ ادا کریں جبکہ اب امریکا میں نسل پرست افراد کو جوابدہ ٹہرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ کارروائیاں اب صرف امریکہ تک محدود نہیں ہیں بلکہ برطانیہ میں بھی ایسے واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں۔

Leave a Reply