گیس شارٹیج جلد بہتر ہوجائے گا، سوئی سدرن ترجمان

گیس شارٹیج جلد بہتر ہوجائے گا، سوئی سدرن ترجمان

سوئی سدرن ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس شارٹیج جلد بہتر ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی نے میڈیا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کو اس وقت گیس کی کمی کا سامنا ہے ، لوڈشیڈنگ نہیں پریشر پروفائلنگ کی جاتی ہے ، گیس پریشر پروفائلنگ وہاں کی جاتی ہے جہاں پر گیس کے لائن لاسز زیادہ ہوتے ہیں۔

سوئی سدرن ترجمان نے بتایا ہے کہ لائن لاسز کی صورت میں ادارے پر بوجھ بڑھتا ہے اور اس کا اثر صارفین پر پڑے گا جو کمپنی نہیں چاہتی اس لۓ پریشر پروفائلنگ کی جاتی ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ رات کے اوقات میں گیس کی پروفائلنگ کی جاتی ہے تاکہ اگلے دن صارفین کو معقول گیس کا پریشر مہیا کرسکیں لو پریشر ہونے کی صورت میں صارفین متبادل توانائی کے ذرائع استعمال کرتے ہیں جس سے صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام صارفین کو گیس پہچانا کمپنی کی ذمہ داری ہے مگر حکومت پاکستان کی جانب سے گیس لوڈ مینیجمنٹ پالیسی کے تحت گھریلو صارفین کو گیس پہچانا اولیت کاحامل ہے۔

سوئی سدرنکے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ گیس کم موصول ہونے کے باوجود ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ اپنے معزز صارفین کم سے کم تکلیف دی جاۓ، گیس شارٹیج عارضی ہے۔ جلد لائن پیک بہتر ہوجاۓ گا، اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو تعاون کی درخواست ہے۔

Leave a Reply