کورونا کی تشخیص کے لئے جدید اسکینرز کے استعمال کی منظوری

کورونا کی تشخیص کے لئے جدید اسکینرز کے استعمال کی منظوری

دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پہلے احتتیاطی تدابیر لاگو کی گئی جس کے دوران سائنسدان کورونا ویکسین بنانے میں کامیاب ہوئے جس سے آج بہت سے لوگ معمولات زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

آج کے اس جدید ٹیکنالوجی کے دور میں کورونا کی فوری تشخیص کے لئے جدید اسکینرز کے استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اسکیننگ سسٹم ای ڈی ای ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ابو ظہبی نے تیار کیا ہے جو الیکٹرومیگنیٹک ویوز کی مدد سے انفیکشن کا پتہ لگا سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب کورونا وائرس کے آراین اے ذرات ہوتے ہیں تو الیکٹرو میگنیٹک ویوز میں تبدیلیاں رونما ہو جاتی ہیں لہٰذا ای ڈی ای اسکینرز ان الیکٹرو میگنیٹک ویوز سے کورونا وائرس کا فوری پتہ لگا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ابوظہبی کی جانب سے مقامی طور پر بنایا جانے والا جدید ای ڈی ای اسکینرز کے فوری استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔

Leave a Reply