مسلم لیگ ن کےسیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مزدوروں میں ایک ہزار فلیٹ کی تقسیم کرکے حکومت نے کوئی نئی سائنس دریافت نہیں کی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی صاحب قوم کو گمراہ کرنا بند کریں، آج اگر آپ نے 1ہزار فلیٹ مزدوروں کو دیئے ہیں تو آپ نے کوئی نئی سائنس دریافت نہیں کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ویلفیئر فنڈز کا قیام 1985 میں نوازشریف صاحب نے اس وقت کیا جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب تھے، اور اس منصوبے کے تحت پنجاب میں مزدوروں کیلئے کالونیاں اور فلیٹس بھی تعمیر ہوئے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں بعد کوئٹہ ، کراچی، لاہور ، پشاور ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لیبر کالونیاں اور لیبر فلیٹس بنائے گئے اور لوگوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔
عمران نیازی صاحب قوم کو گمراہ کرنا بند کریں، آج اگر آپ نے 1ہزار فلیٹ مزدوروں کو دیئے ہیں تو آپ نے کوئی نئی سائنس دریافت نہیں کی ہے اس کام کا آغاز 1985 میں نوازشریف صاحب نے اس وقت کیا جب وہ وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔
سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال pic.twitter.com/T5ewoclIqZ
— PMLN Punjab (@PMLNPunjabPk) March 18, 2021
احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بتائیے وہ 30لاکھ گھر کہاں ہیں جو 3 سالوں میں تعمیر ہونے تھے آپ تو 30 ہزار گھر بھی نہیں بناسکے،1ہزار فلیٹس جو ویلفیئر فنڈ سے بنے ہیں اُنکے اوپر ہی آپ ٹرافی لینا چاہتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ آپکی مہنگائی نے پاکستان کے غریبوں، مزدوروں اور کسانوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے، آپ کے ڈرامہ منصوبوں جن میں پناہ گاہ اور لنگر خانے شامل ہیں ایک منصوبے کے بعد دوسرا منصوبہ اور پہلے والا منصوبہ بند ہوجاتا ہے۔
احسن اقبال نے مطالبہ کیا کہ اگر آپ کے دل میں غریب کیلئے رحم ہے تو اقتدار چھوڑیں اور حکومت کو کام کرنے دیں ان لوگوں کو کام کرنے دیں جو اس ملک کو چلاسکتے ہیں۔