وزیراعظم عمران خان کی قرنطینہ کے دوران کی تصویر سامنے آئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے عمران خان کی قرنطینہ کے دوران کی تصویر جاری کی ہے۔
شہباز گل کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خان صاحب آج اپنا معمول کا دفتری کام کر رہے ہیں، اللہ کا شکر ہے آپ کی دعاؤں سے وزیراعظم پُرسکون ہیں۔
معاون خصوصی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ۔
خان صاحب کی آج کی تصویر۔ خان صاحب آج اپنا معمول کا دفتری کام کر رہے ہیں۔ اللہ کا شکر ہے آپکی دعاؤں سے وہ comfortable ہیں۔ آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ۔ pic.twitter.com/0HMCPQASAY
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 22, 2021