سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی حمایت کےلئے سراج الحق کابلاول کو کورا جواب

لاہور (ھم دوست نیوز)جماعت اسلامی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے انتخاب کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی حمایت سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں بھی غیر جانبدار رہےہیں اوراب بھی رہینگے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھاری بھرکم وفد کے ہمراہ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں سراج الحق اور جماعت کے دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی،بلاول بھٹو زرداری نے امیر جماعت اسلامی سے مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کےلئےیوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کی درخواست کی اور کہاکہ کئی امور پر ہمارا اور جماعت اسلامی کا موقف ایک ہے،اسی لیے آپ ہماری اس معاملے پر حمایت کریں تاہم ذرائع کے مطابق سراج الحق نے پیپلز پارٹی کی اس حوالے سے کسی بھی قسم کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت اس انتخاب میں بھی غیر جانبدار رہے گی جس طرح کہ وہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں رہی ہے اور ان کا موقف غیر جانبدارانہ ہے۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے حمایت سے انکار کے بعد پیپلز پارٹی کے لئے اور مشکلات پیدا ہو گئی ہیں کیونکہ دیگر چھوٹی جماعتیں پہلے ہی (ن) لیگ کے ساتھ ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایوان بالا میں اپنا اپوزیشن لیڈر منتخب کرانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

Leave a Reply