میدان میں … سرکاری محکمے آمنے سامنے، ایف بی آر نے ایل ڈی اے کے اکاؤنٹس منجمد کرکے پیسے نکلوالیے،

لاہور(ھم دوست نیوز ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے تمام بینک اکاونٹس منجمد کردئیے ہیں۔

ہم دوست نیوز کے مطابق ایل ڈی اےپربروقت گوشوارےجمع نہ کروانےپرٹیکس اورجرمانہ عائدکیاگیاتھا۔ ایل ڈی اے کے ذمہ 2015 سے لیکر 2018 تک کا ٹیکس اورجرمانہ واجب الاداتھا ۔ ایف بی آرنےایل ڈی اےکےبینک اکاوَنٹس سے جرمانے کی مد میں 29کروڑ80لاکھ روپےنکلوالئے ہیں۔ایف بی آرنےالائیڈبینک شادیوال میں ایل ڈی اےکےاکاوَنٹس منجمد کیے۔

Leave a Reply