لاہور(ھم دوست نیوز)موٹروے زیادتی کیس میں مجرموں نے سزاﺅں کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں اپیل کردی ،عابد ملہی اور شفقت بگا کی جانب سے قاسم آرائیں ایڈووکیٹ نے اپیل دائر کی ۔
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے مجرموں کو موٹروے پر زیاتی کاجرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی،اغوا کا جرم ثابت ہونے پر مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کو عمر قید کی سزائیں سنائی تھی،اس کے علاوہ ایک اور مقدمے میں 14 ،14 سال قید اور جرمانے کی سزاسنائی تھی، مجرموں کی موت کی سزا پر عمل لاہور ہائیکورٹ کے حکم سے مشروط ہو گا۔
Load/Hide Comments