پی ٹی آئی جنوبی پنجاب میں تنظیمی طور پر بڑی تبدیلی

ملتان (ہم دوست)پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب میں تنظیمی طور پر بڑا فیصلہ کرتے ہوۓصدر جنوبی پنجاب نور خان بھابھہ کو فارغ کرکے ان کی جگہ سینیٹر عون عباس بپی کو صدر جنوبی پنجاب مقرر کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نور خاں بھابھہ کا تعلق ضلع وہاڑى کی تحصیل میلسی سے ہے ان کی پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں ، نو ر خاں بھابھہ کا کہنا ہے کہ پارٹی چئیرمین وزیراعظم عمران خاں کے تنظیم کے لیے کیے گئے ہر فیصلے کو من وعن قبول کرتا ہوں۔ آئندہ بھی پارٹی کی طرف سے ذمہ دار ی ملنے پر بھرپور انداز سے انجام دی جاۓ گئی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی چئیرمین عمران خان صاحب کی اجازت سے چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف پاکستان سیف اللہ خان نیازی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر عون عباس بپی کو پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کا صدر تعینات کردیاہے۔ اس موقع پر سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے اہم ذمہ داری ملنے پر قیادت کا مشکور ہوں۔ انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بنیادی سطح تک تنظیم کو مزید منظم کیا جائے گا۔

Leave a Reply