تودہ گرنے سے دو جوان جاں بحق

دیر بالا : ( ہم دوست نیوز ) دیر بالا میں براول کے مقام پر تودہ گرنے سے دو بھائی جاں بحق جبکہ ایک بھائی اور باپ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ۔

تفصیلات کے مطابق تین بھائی اپنے باپ کے ساتھ گھر کی تعمیر کے لیےکھدائی کر رہے تھی کہ تودہ گرنے سے چاروں باپ بیٹا تودے کے نیچے دب گئے ۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دو جاں بحق بھائیوں کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ ایک بھائی اور باپ کو شدید زخمی حالت میں براول کے مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے باپ اور بیٹے کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے ۔

Leave a Reply