اٹارنی جنرل نے سوشل میڈیا قوانین پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دیں

اسلام آباد(ھمدوست نیوز)اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید نے سوشل میڈیا قوانین پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دیں۔
ھمدوست نیوز کے مطابق اٹارنی جنرل نے سفارشات میں کہاہے کہ سوشل میڈیا رولزاور نگرانی کیلئے بڑے پیمانے پر مشاورت کی جائے ،رولز میں بنیادی انسانی حقوق اور آزادی رائے کوملحوظ خاطر رکھا جائے ۔
وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل خالد جاوید کی سفارش پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی،شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ،ملیکہ بخاری ،سینیٹر علی ظفرسیکرٹری اوروزارت آئی ٹی شامل ہیں،چیئرمین پی ٹی اے بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، کمیٹی 30 روز کے اندر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی ۔

Leave a Reply