خرم منظور نے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی

راولپنڈی : (ہم دوست نیوز) تفصیلات کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہونے والے میچز میں جی ایف ایس سندھ نے اے ٹی ایف سدرن پنجاب کو ہرا دیا.

سندھ نے 176 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا. سندھ کی فتح میں خرم منظور نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے. خرم منظور نے 49 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیلی اور سندھ کی ٹیم کو فتح دلا دی.

خرم منظور پلئیر آف دی میچ قرار پائے.

Leave a Reply