صوبائی وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری کی کورونا ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزی

لاہور(ھمدوست نیوز)ایک طرف عوام پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے حکومت کا زور، دوسری طرف حکومتی وزراء اور سیکرٹری صاحبان کی کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرنے میں مصروف ہیں۔
شادیوں میں شرکت ضروری، کورونا ایس او پیز بھاڑ میں جائیں۔ عوام پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے حکومت کا زور تو دوسری جانب حکومتی وزراء، سیکرٹری صاحبان کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرنے میں مصروف ہیں۔ وزیر توانائی، پارلیمانی سیکرٹری کوآپریٹو شادیوں میں ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں کرنے لگے۔
صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے نہ ماسک پہنا اور نہ ہی سماجی فاصلہ برقرار رکھا۔ ادھر ملک امین اسلم نے بھی قریبی عزیز کے بیٹے کی شادی میں بنا ماسک پہنے شرکت کی۔

Leave a Reply