فیصل قریشی کو اچانک کیا ہوگیا ؟؟؟

(ہم دوست نیوز): پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکار فیصل قریشی ہمیشہ ایک منفرد روپ میں دیکھائی دیتے ہیں۔

لیکن اس نئے روپ میں تو مداح ان کو بلکل پہچان ہی نہیں پائے۔ فیصل قریشی نے مخصوص فیس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے چہرے کو بلکل عمر راسیدہ شخص کی طرح بنا لیا۔

ان کی یہ تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل ہو رہی ہے۔ جس کو دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید فیصل قریشی بیمار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ اب میری طبیعت کیسی ہے۔ میں سب کو بتا دوں کہ میں بلکل ٹھیک ہوں۔

واضح رہے کہ فیصل قریشی پچھلے ہفتے کرونا میں مبتلا ہو گئے تھے اور اب آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply