سرکاری اسپتالوں میں 34 روز سے اوپی ڈیز بند

کوئٹہ (ہم دوست نیوز) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے ۔ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے گزشتہ 34 روز سے او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کیا جارہا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند پڑی ہوئی ہیں اور ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق کے لیے احتجاج کر رہے ہیں ۔ انہوں نے احتجاجاً اوپی ڈیز پر تالے لگا دیے ہیں ۔

کوئٹہ شہر میں اس وقت مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ ڈاکٹروں کی اوپی ڈیز کی بندش ، ہڑتال اور آپریشن تھیٹرز کے بائیکاٹ سے مریضوں کو بےشمار مشکلات کا سامنا ہے ۔

کوئٹہ شہر میں سرکاری ہسپتالوں میں ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کا چیک اپ کیا جاتا ہے اور ان مریضوں کا علاج معالجہ بھی کیا جاتا ہے ۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے مریض بہت زیادہ پریشانی اور بے چینی کا شکار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں
ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کی کال دے دی

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے پیش نظر بہت سارے لوگوں نے پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس کا رُخ کیا ہے لیکن عوام پرائیویٹ ہسپتالوں کی بھاری بھر کم فیسوں کی وجہ سے بہت پریشان دکھائی دے رہے ہیں ۔

Leave a Reply