کوئٹہ کے لیے ایک اور ٹرین بحال کر دی گئی

(ہم دوست نیوز): پاکستان ریلوے نے آئندہ 2 ماہ کے دوران کوئٹہ سے کرونا کے دوران بند کی گئی ایک اور مسافر ٹرین بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ریلوے حکام کے مطابق گذشتہ سال اپریل میں کرونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی تینوں مسافر ٹرینوں بولان میل ، اکبر بگٹی ایکسپریس اور جعفر ایکسپریس کو بند کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں رواں سال پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس بحال کر دی گئی تھی ۔لیکن باقی ٹرینیں بحال نہ کی جا سکیں۔

اب ریلوے حکام نے آئندہ دو ماہ کے اندر کو ئٹہ سے ایک اور مسافر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے لئے بوگیاں بیرون ملک سے منگوائی جائیں گی۔

Leave a Reply