تاریخ کی تصدیق

جنید صفدر کا ولیمہ ۔۔۔۔تاریخ کی تصدیق

(ہم دوست نیوز): جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ کی تصدیق کر دی گئی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کے کیس کی سماعت کے دوران جنید صفدر کے ولیمے سے متعلق بھی بات ہوئی۔

مریم نواز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ کی تصدیق کی گئی ہے۔

دوران سماعت اعظم نذیر تارڑ نے احتساب عدالت کے جج سے کہا کہ آئندہ سماعت کی تاریخ 17 دسمبر کے علاوہ کوئی اور رکھ لیں تو بہتر ہے۔کیونکہ 17 دسمبر کو مریم نواز کے بیٹے کا ولیمہ ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں۔جس میں بتایا گیا تھا کہ ولیمہ رواں برس17 دسمبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا۔ سوشل میڈیا پر ان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں

Leave a Reply