سن رہا ہوں کہ

3 سال سے سن رہا ہوں کہ فیل ہو جاؤ گے

(ہم دوست نیوز): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تین سال سے سن رہا ہوں کہ فیل ہو جاؤ گے۔انہوں نے کہا کہ یہ قوم وہ قوم بننے جارہی ہے جس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے۔اللہ نے اس قوم کو سب کچھ دیا ہوا ہے۔ مجھے کوئی شک نہیں کہ یہ قوم ایک عظیم قوم بنے گی۔

اسلام آباد میں کامیاب نوجوان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب میں سیاست میں آیا تو چودہ سال تک میرا مذاق اڑایا گیا۔ مجھے کہا جاتا تھا کہ دو پارٹی نظام ہے۔ تیسری کوئی پارٹی نہیں آسکتی۔

جب وہ تیسری پارٹی اقتدار میں آ گئی تو اب تین سال سے میں سن رہا ہوں کہ تم فیل ہو جاؤ گے۔ عمران خان نے کہا کہ 2016 میں پانامہ کیس آیا۔جن لوگوں نے آفشور اکاؤنٹس بنا رکھے تھے ان کا نام آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت اور پاکستانیوں کو لندن میں 4 فلیٹس کے پیسے کہاں سے آئے یہ بتانے کی بجائے عدلیہ کو برا بھلا کہا گیا۔ پھر پاکستانی فوج کو برا بھلا کہا اور مجھے تو وہ بہت ظالم سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ اب سارے اداروں کو برا بھلا کہا جا رہا ہے۔

Leave a Reply