خورشید شاہ سے متعلق

خورشید شاہ سے متعلق دلچسپ باتیں

(ہم دوست نیوز): پاکستانی سیاستدان نت نئے انداز اور شہرت کی بنا پر جانے جاتے ہیں اور اکثر ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو پاکستانی سیاستدان خورشید شاہ کے متعلق کچھ دلچسپ باتیں بتاتے ہیں۔

خورشید شاہ کا تعلق سندھ کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی سے ہے۔ 20 اپریل 1952 کو پیدا ہونے والے خورشید شاہ کا شمار ان سیاستدانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کی تاریخ کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔

خورشید شاہ 1990 سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہو رہے ہیں۔ آپ نے ابتدائی تعلیم آبائی علاقے سے جبکہ انٹر گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج سکھر سے مکمل کیا۔

ماسٹر تاریخ کے مضمون میں 1974 میں اور ایل ایل بی 1978 میں مکمل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد سرکاری ملازم تھے۔ میں مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔

خورشید شاہ نے بتایا کہ مجھے مونگ کی دال مختلف چٹنیوں کے ساتھ کھانا پسند ہے۔ فرائیڈ مغز بھی شوق سے کھاتا ہوں۔ جب کہ ناشتے میں زیادہ تر انڈہ اور پراٹھا ہوتا ہے۔

اپنے بیٹے کی شادی میں ہیوی بائیک پر اینٹری دے کر انہوں نے دلہا اور دلہن سے زیادہ توجہ حاصل کرلی۔ خورشید شاہ اپنے پوتوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔

Leave a Reply