عائزہ خان نے فوٹو

عائزہ خان کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

(ہم دوست نیوز): معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں۔عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر اپلوڈ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائزہ خان نے گولڈن اور مہرون رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی تھیں۔شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا ۔ان تصاویر میں عائزہ خان بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں اور مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کو بہت پسند کیا گیا۔

واضح رہے کہ کامیاب برانڈ فوٹو شوٹ کرنے اور کئی سپر ہٹ ڈرامے کرنے والی عائزہ خان کے فین فالوونگ میں بھی دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے اور صارفین کی جانب سے بہت اچھے اچھے تبصرے بھی کیے جاتے ہیں۔

Leave a Reply