شوبز انڈسٹری میں ماورا

پاکستان شوبز انڈسٹری میں ماورا حسین کو کتنے سال مکمل ہو گئے

(ہم دوست نیوز): پاکستان شوبز انڈسٹری میں ماورا حسین کو کتنے سال مکمل ہو گئے؟

معروف اداکارہ ماورا حسین کے پاکستان شوبز انڈسٹری میں10 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اداکارہ ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انڈسٹری میں10 سال مکمل ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ ماورا حسین نے انسٹاگرام پر اپنے کیرئیر کے سب سےپہلےڈرامے کی ویڈیوکلپ شیئر کی ہے۔ جس کے کیپشن میں لکھا کہ “نومبر 2011 میں اپنا سب سے پہلا ڈرامہ شوٹ کروایا تھا”.

اداکارہ نے مزید لکھا کہ”یہ پہلا سین ہے جو میں نے شوٹ کروایا تھا اور یہ فروری 2012 میں نشر ہوا تھا”.اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ” 10 سال میں تقریباً 25 پروجیکٹس کرنے پر میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں”.

انہوں نے مزید بتایا کہ “ایک اداکارہ ہونا میرے لیے سب سے بڑی خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میں نےاس سفر میں بہت کچھ سیکھا، ترقی کی اور ایڈونچر سے بھی لطف اندوز ہوئی ہوں”.

ماورا حسین نے بتایا کہ میں نے اس سفر میں بہت سےخوبصورت اتار چڑھاؤ اور بہت سے گہرے تاریک نشیب و فراز بھی دیکھے۔

ادکارہ نے انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی پوسٹ کے اختتام میں لکھا کہ وہ آج جو زندگی گزار رہی ہیں وہ سب ان کے مداحوں کی سپورٹ ، دعاؤں اور تنقید کی وجہ سے ہے۔

ماورا حسین نے مزید کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ مداحوں نے بے شمار پیار دیا ہے۔ شکریہ شکریہ شکریہ۔۔۔

Leave a Reply