ماورا حسین کی والدہ

ماورا حسین کی والدہ واپس آگئیں

(ہم دوست نیوز):ماورا حسین کی والدہ واپس آگئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ماورا حسین نے والدہ کے ہمراہ تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگارم پر اداکارہ ماورا حسین نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ماورا حسین کے ساتھ ان کی والدہ بھی موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں ماورا بے حد خوش دکھائی دے رہی ہیں اور انہوں نے اپنی والدہ کو بھی گلے لگایا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ 2 سال سے میں اپنی والدہ کا انتظار کر رہی تھی کہ وہ کب گھر آتی ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ میری والدہ اب یہاں میرے پاس ہیں۔کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ میری ماما ماشاءاللّہ کتنی خوبصورت ہیں؟

ماورا نے مزید لکھا کہ میری بغیر میک اپ اور تیل لگے بالوں کی تصویر کے لیے معاف کیجئے گا۔ کیونکہ یہ ہماری پہلی تصویر ہے جس میں ہم ایک طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ ہیں۔

ماورا حسین کی اس تصویر کو اب تک 84 ہزار سے زائد صارفین کی طرف سے لائک کیا جا چکا ہے۔اور بہت سے صارفین تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کی والدہ دو سال سے کدھر تھیں۔

Leave a Reply