اداکارہ یمنی زیدی کا

اداکارہ یمنی زیدی کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا

(ہم دوست نیوز):اداکارہ یمنی زیدی کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا۔

کم عمری میں اداکاری کے میدان میں کامیابی حاصل کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیا۔یمنی زیدی نے اپنی لکھی ہوئی ایک خوبصورت نظم سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ شاعری کر رہی ہیں۔انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یمنیٰ زیدی اپنی لکھی ہوئی ایک خوبصورت نظم خود پڑھ کر سنا رہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے اپنی اس نظم کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ” یہ میرے دل کے الفاظ ہیں۔”یمنیٰ زیدی کی شاعرانہ طبیعت سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ادب اور آرٹ سے کافی لگاؤ رکھتی ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی اس ویڈیو پر تا حال ہزاروں کمنٹس اور لائیکس آچکے ہیں۔ جس میں اُن کے فن اور ذوق سے متاثر ہوتے ہوئے ان کے مداح اُنہیں داد دے رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے مسکراتے ہوئے اپنی غزل مداحوں کو سنائی۔جس کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس ویڈیو میں جو غزل اداکارہ پڑھ رہی تھیں وہ ان کی اپنی تحریر تھی۔

یاد رہے کہ یمنیٰ زیدی پاکستان کے کئی کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جس میں” ڈر سی جاتی ہے صلہ ، تھکن ، انکار ، دل کیا کرے اور عشق زہ نصیب ” شامل ہیں۔

Leave a Reply