سجل علی کی راہیں

سجل علی اور احد میر کی راہیں جدا ہو گئیں؟

(ہم دوست نیوز): سجل علی اور احد میر کی راہیں جدا ہو گئیں؟

معروف اداکارہ سجل علی نے احد رضا میر کے ساتھ نہ ہونے کی حقیقت بتا دی۔اطلاعات کے مطابق اداکارہ سجل علی آج کل اپنی نئی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

سجل علی کے ساتھ اُن کے شوہر اور شوبز انڈسٹری کے اداکار احد رضا میر ایک بار بھی نظر نہیں آئے اور نہ ہی اُنہوں نے فلم سے متعلق کوئی بیان دیا ہے۔بلکہ فلم کے پریمیئر میں سجل علی کے ساتھ اداکار بلال عباس کئی جگہوں پر ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کے ایک ساتھ نظر نہ آنے کے سبب مداحوں نے سوشل میڈیا پر کئی سوالات اٹھائے تھے۔اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا صارفین کے تمام سوالوں کے جواب دے دیے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ احد رضا میر آج کل ملک سے باہر ہیں۔بس اسی وجہ سے اُن کی فلم کی تشہیر کے دوران وہ اور احد رضا میر ایک ساتھ نظر نہیں آ رہے۔

Leave a Reply