مشیر خزانہ شوکت ترین

مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری

(ہم دوست نیوز): پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔ جس کے بعد مشیر خزانہ شوکت ترین کے لیے سینیٹر بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ کل ہے اور شوکت ترین کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ جبکہ سینٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔

دوسری طرف اپوزیشن نے شوکت ترین پر اعتراضات جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اختیار ولی کا کہنا ہے کہ شوکت ترین پر اعتراضات جمع کرائیں گے کیوں کہ سینٹ امیدوار صوبے سے باہر کا کیسے ہوسکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد یہ اعتراضات جمع کرائیں گے۔ جبکہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے مشاورت ابھی جاری ہے۔

Leave a Reply