دنیا کا سب سے بڑا پہاڑی سلسلہ
دنیا کا سب سے بڑا پہاڑی سلسلہ نانگا پربت ہے ۔ پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی بھی اسی سلسلے میں واقع ہے ۔ نانگا پربت گلگت بلتستان ، پاکستان میں واقع ہے ۔
یہ کوئی ایک پہاڑ نہیں ہے بلکہ پے در پے بلند سے بلند پہاڑوں اور چٹانوں پر مشتمل ہے ۔ نانگا پربت انسانوں کے لیے بے حد سنگدل اور بے رحم واقع ہوا ہے ۔ یہ بہت سے کوہ پیماوں کی جان لے چکا ہے ۔
اب تک 32 کو پیما ہوا اس چوٹی کو سر کرنے کے چکر میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ نانگا پربت کے نیچے تھوڑے ہی فاصلے پر دریا بہہ رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے نانگا پربت کے نیچھے شدید گرمی اور نانگا پربت کی بلندیوں پر شدید سردی ہوتی ہے ۔ اس وجہ سے بھی کوہ پیماوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کوہ پیماوں کو یہ چوٹی سر کرنے کے لیے انتہائی صبر و استقلال اور ذہنی صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے ۔
اس چوٹی پر چڑھتے ہوئے بیس ہزار فٹ کی بلندی پر آکسیجن میں واضح کمی ہوجاتی ہے ۔ جس سے دماغ اور جسم سست پڑ جاتا ہے ۔ انسانی توانائی ختم ہو جاتی ہے ۔ اس چوٹی کی بلندی 8126 میٹر ہے ۔
یہ بھی پڑھیں
قدرت کا عظیم شاہکار ۔۔۔۔ قفقاز پہاڑیاں
یہاں کے لوگوں کے کچھ قدیم عقائد ہیں ۔ جن کے مطابق ان پہاڑوں پر پریاں رہتی ہیں ۔ اور وہی اس پہاڑی کی حفاظت بھی کرتی ہیں ۔ جب اس پہاڑی پر سورج کی شعاعیں پڑتی ہیں اور یہاں سے دھواں نکلتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ پریاں اپنا کھانا بنا رہی ہیں ۔
بعض عقائد کے مطابق یہاں خوفناک جن اور شیطان رہتے ہیں ۔ سو سو فٹ لمبے اژدھے اور دیوہیکل مینڈک ھی یہاں پر بسیرا کیے ہوئے ہیں ۔ اس چوٹی کو بے شمار کوہ پیماوں نے سر کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
اسی وجہ سے اس پہاڑ کو قاتل پہاڑ اور جبل موت بھی کہتے ہیں ۔
یہ چوٹی پہلی مرتبہ انیس سو تریپن میں آسٹریا کے جرمن کوہ پیما ہرمن بولر نے سر کی ۔
یہ پہاڑ جرمنی اور جاپانی لوگ کا پسندیدہ پہاڑ ہے ۔ اسی وجہ سے یہاں جان دینے والوں میں سے زیادہ لوگ جاپان اور جرمنی سے تعلق رکھتے ہیں ۔