اپوزیشن ریت کی دیوار

اپوزیشن ریت کی دیوار ہے۔۔۔فواد چوہدری

(ہم دوست نیوز): اپوزیشن ریت کی دیوار ہے۔۔۔فواد چوہدری

اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ریت کی دیوار ہے۔ یہ لوگ تھکی ٹانگوں والے پہلوان ہیں جو کہ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوسکتے۔

وفاقی وزیر سید فخر امام کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے صحت اور راشن کارڈ سے متعلق بتایا کہ اس سے 50 ہزار سے کم آمدنی والوں کو30 فیصد ریلیف ملے گا۔ تاہم صوبہ سندھ اس سہولت سے محروم رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اندرکی لڑائی ہی ختم نہیں ہورہی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سیاسی حکومت پرکرپشن کا شائبہ تک نہیں ہوا۔حکومت پر لوگوں کااعتماد بحال ہورہا ہے۔طویل عرصے بعد عوام کو کرپشن سے پاک حکومت ملی ہے۔

فخر امام نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں رواں برس 5 فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔ ہم 80 لاکھ ٹن چاول چین کو برآمد کرنے کے خواہاں ہیں۔ حکومت زراعت میں ترقی اورجدید الات کے لیے چین کے مل ساتھ کام کرے گی۔

Leave a Reply